المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
صفة الصلاة— نماز کے طریقے اور کیفیت کا بیان۔
بَابُ التَّسْلِيمِ باب: نماز سے سلام پھیرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 531
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ سَلَّمَ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ ، ثُمَّ قَامَ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”انہوں نے (نماز کے اختتام پر) اپنے دائیں اور اپنے بائیں جانب سلام پھیرا، پھر وہ (مصلے سے) کھڑے ہو گئے۔“
امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے اس اثر کو مستند سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔