المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
صفة الصلاة— نماز کے طریقے اور کیفیت کا بیان۔
بَابُ الْقُنُوتِ باب: قنوت کا بیان۔
حدیث نمبر: 482
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ أَبُو يُوسُفَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي الْحَسَنِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ : قَنَتَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : اللَّهُمَّ اكْفِنِي رِعْلًا وَذَكْوَانَ وَعَضَلًا وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللهَ وَرَسُولَهُ .ترجمہ
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے نماز میں دعائے قنوت فرمائی تو یہ التجا کی: «اللَّهُمَّ اكْفِنِي رِعْلًا وَذَكْوَانَ وَعَضَلًا وَعُصَيَّةَ عَصَتِ اللهَ وَرَسُولَهُ» ”اے اللہ! تو رعل، ذکوان، عضل اور عُصیہ (نامی قبائل) کے شر و فتنے کے خلاف میری طرف سے کافی ہو جا، جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ہے۔“
اس حدیث کو احمد بن منیع نے روایت کیا ہے۔