المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
ذِكْرِ ابن صياد والتردد فِي كونه الدجال باب: ابن صیاد اور اس کے دجال ہونے میں تردد کا بیان۔
حدیث نمبر: 4524
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : الدَّجَّالُ قَدْ أَكَلَ وَمَشَى فِي الْأَسْوَاقِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”دجال (پیدا ہو کر) کھانا کھا چکا ہے اور بازاروں میں چل پھر چکا ہے۔“
اس روایت کو امام ابو یعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے؛ اس کی سند میں موجود راوی علی بن زید بن جدعان اپنے حافظے کی کمزوری کی وجہ سے محدثین کے نزدیک ضعیف قرار پایا ہے، نیز حسن بصری کا سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے سماع بھی علمی طور پر محلِ نظر ہے، جس کی بنا پر یہ سنداً ضعیف روایت ہے۔