المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ الأشراط وعلامات الساعة باب: قیامت کی علامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4509
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ شِبْلِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي جَبِيرَةَ ، عَنْ بَعْضِ أَشْيَاخِ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ ، قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ ، فَسَبَقْتُهَا فِي نَفَسِ السَّاعَةِ .ترجمہ
انصار کے بعض بزرگ صحابہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اور قیامت (وقوع کے اعتبار سے ایک دوسرے کے اتنے قریب) مبعوث کیے گئے ہیں جیسے یہ دو انگلیاں (شہادت اور وسطیٰ) ہوتی ہیں، چنانچہ میں قیامت سے بس اس کی ایک سانس جتنا (یعنی وقت کے انتہائی قلیل اور معمولی سے فاصلے پر) پہلے مبعوث ہوا ہوں۔“
اس حدیث کے متن کی اصل صحیحین میں موجود ہے اور یہ آپ ﷺ کے خاتم النبیین ہونے اور قربِ قیامت پر دلالت کرتی ہے۔