المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ الأشراط وعلامات الساعة باب: قیامت کی علامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4504
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَسَافَدُوا فِي الطَّرِيقِ تَسَافُدَ الْحَمِيرِ ، قُلْتُ : إِنَّ ذَلِكَ لَكَائِنٌ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، لَيَكُونَنَّ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اس وقت تک برپا نہیں ہوگی جب تک کہ تم (بدکاری کے معاملے میں) راستوں پر اس طرح ایک دوسرے پر نہیں چڑھ دوڑو گے (یعنی اعلانیہ بدکاری کرو گے) جیسے گدھے ایک دوسرے پر چڑھتے ہیں۔“ میں نے عرض کیا: کیا واقعی ایسا ہونے والا ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، یہ ضرور ہو کر رہے گا۔“
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ نے روایت کیا ہے، اس کے راوی ثقہ ہیں اور علامہ البانی نے اس مفہوم کی روایات کو صحیح قرار دیا ہے۔