المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الطهارة— طہارت کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الِاسْتِطَابَةِ باب: استنجاء کا بیان۔
حدیث نمبر: 45
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ : " بَيْنَمَا سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَائِمًا يَبُولُ فَمَاتَ ، قَتَلَهُ الْجِنُّ . فَقَالُوا :
قَتَلْنَا سَيِّدَ الْخَزْرَجِ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ رَمَيْنَاهُ بِسَهْمَيْنِ
فَلَمْ نُخْطِ فُؤَادَهُ " .ترجمہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر پیشاب کر رہے تھے کہ اچانک ان کی وفات ہو گئی، درحقیقت انہیں جنات نے قتل کیا تھا، چنانچہ جنات نے یہ کہا: ”ہم نے قبیلہ خزرج کے سردار سعد بن عبادہ کو قتل کر دیا ہے، ہم نے ان پر دو تیر چلائے اور ان کے دل کا نشانہ خطا نہیں ہونے دیا“۔