المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ لعن رسول اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الحكم بن أبي العاص وبنيه وبني أمية باب: رسول اللہ ﷺ کے حکم بن ابی العاص، اس کی اولاد اور بنو امیہ پر لعنت کرنے کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ - هُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ - عَنِ الْعَلَاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِذَا بَلَغَ بَنُو أَبِي الْعَاصِ ثَلَاثِينَ ، كَانَ دِينُ اللهِ دَغَلًا ، وَمَالُ اللهِ دُوَلًا ، وَعِبَادُ اللهِ خَوَلًا .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب بنو ابوالعاص (کی تعداد) تیس تک پہنچ جائے گی، تو اللہ کے دین کو مکر و فریب اور فساد کا ذریعہ بنا لیا جائے گا، اللہ کے مال کو (عوام کے بجائے مخصوص طبقوں میں) گردش کرنے والی ذاتی دولت بنا لیا جائے گا، اور اللہ کے بندوں کو (رعایا کے بجائے) اپنا غلام و زرخرید بنا لیا جائے گا۔“
اس روایت کو امام حاکم نے المستدرک میں نقل کر کے اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے، جبکہ دیگر محدثین نے اس کی سند پر کلام کیا ہے، تاہم اس کے مفہوم کی تائید میں دیگر احادیثِ فتن بھی موجود ہیں جو مستقبل میں سیاسی و سماجی بگاڑ کی نشاندہی کرتی ہیں۔