المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الفتوح— اسلامی فتوحات کا بیان۔
بَابُ مَا وقع فِي خلافة عمر رضي اللَّهُ عَنْهُ مِنْ الفتوح باب: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت کی فتوحات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4368
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ قَالَ : كَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِذَا بَعَثَ إِلَى الشَّامِ بَايَعَهُمْ عَلَى الطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ .ترجمہ
ابو السفر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جب (مجاہدین کے لشکر کو) ملکِ شام کی طرف روانہ فرماتے تو ان سے اس بات پر بیعت لیتے کہ وہ ”دشمن کے نیزوں کی لڑائی اور طاعون کی وبا“ دونوں حالتوں میں (میدانِ کارزار میں) ثابت قدم رہیں گے۔
اس اثر کو امام مسدد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں انقطاع ہے کیونکہ ابو السفر کا سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے۔