❮
❯
حدیث نمبر: 4264
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا بُكَيْرُ بْنُ مِسْمَارٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ وَعَلَيْهِ دِرْعَانِ ، وَقَالَ : لَيْتَ أَنِّي غُودِرْتُ مَعَ أَصْحَابِي بِنُحْصِ الْجَبَلِ يَعْنِي : شُهَدَاءَ أُحُدٍ .
ترجمہ

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو غزوۂ احد کے دن دیکھا کہ آپ ﷺ نے دو زرہیں زیبِ تن فرمائی ہوئی تھیں، اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے کاش! مجھے بھی پہاڑ کے دامن میں اپنے ان ساتھیوں کے ہمراہ چھوڑ دیا جاتا (یعنی میں بھی شہید ہو جاتا)“، آپ ﷺ کی مراد شہدائے احد تھے۔“
اسے امام حارث بن ابی اسامہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن عمر الواقدی جمہور محدثین کے نزدیک ضعیف ہے، البتہ احد کے دن دو زرہیں پہننے کا ذکر دیگر مستند روایات میں بھی موجود ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب السيرة والمغازي / حدیث: 4264
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًا
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :إسناده ضعيف جدًا. »
«انفرد به المصنف من هذا الطريق»