المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ الصحابة والتابعين عَلَى الْإِجْمَالِ باب: صحابہ اور تابعین کی عمومی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4161
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ جَعْدَةَ بْنِ هُبَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ الْآخَرُونَ أَرْدَى .
4161 \ 2 - وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِهَذَا .
4161 \ 3 - وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ - فَذَكَرَهُ .ترجمہ
سیدنا جعدہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بہتر میرے زمانے کے لوگ ہیں، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، اور پھر اس کے بعد آنے والے لوگ نہایت درجہ کے ردی (اور بدتر) ہوں گے۔“
امام عبد بن حمید نے فرمایا کہ ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی ہے۔
امام ابو یعلیٰ نے فرمایا کہ ہم سے زکریا بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے ابن ادریس سے روایت کیا، پھر انہوں نے سابقہ متن ہی ذکر کیا۔