المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْأَمْرِ بِاتِّبَاعِ الْإِمَامِ فِي أَفْعَالِهِ باب: نماز کے افعال میں امام کی پیروی کا حکم۔
حدیث نمبر: 416
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، سَمِعْتُ مَلِيحَ بْنَ عَبْدِ اللهِ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : " [ إِنَّ] الَّذِي يَرْفَعُ رَأْسَهُ وَيَخْفِضُهُ قَبْلَ الْإِمَامِ فَإِنَّمَا نَاصِيَتُهُ بِيَدِ شَيْطَانٍ .
قَالَ : وَكَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا رَفَعَهُ وَرُبَّمَا لَمْ يَرْفَعْهُ .
416 \ 2 - وَأَخْرَجَهُ الْبَزَّارُ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو [وَ] قَالَ : لَا نَعْلَمُهُ ، رَوَى مَلِيحٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَّا هَذَا .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بیشک وہ شخص جو امام سے پہلے اپنا سر (رکوع و سجود میں) اٹھاتا اور جھکاتا ہے، اس کی پیشانی کے بال شیطان کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔“
راوی کہتے ہیں کہ امام سفیان بن عیینہ کبھی اس روایت کو مرفوعاً بیان کرتے تھے اور کبھی اسے مرفوعاً بیان نہیں کرتے تھے۔
نیز امام بزار نے اسے عبدالعزیز بن محمد کے طریق سے محمد بن عمرو سے روایت کیا ہے اور فرمایا: ”ہمارے علم کے مطابق ملیح نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کے علاوہ کوئی اور حدیث روایت نہیں کی ہے۔“