المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
ذِكْرِ زينب امرأة ابن مسعود رضي اللَّهُ عنهما باب: سیدہ زینب، زوجۂ ابن مسعود رضی اللہ عنہما کا بیان۔
حدیث نمبر: 4124
قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ أَبِي الْعُمَيْسِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ جُعْدُبَةَ ، عَنْ زَيْنَبَ ، امْرَأَةِ عَبْدِ اللهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَتْ : إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ أَعْطَاهَا بِخَيْبَرَ جُذَاذَ خَمْسِينَ وَسْقًا تَمْرًا ، وَعِشْرِينَ وَسْقًا شَعِيرًا .ترجمہ
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا (اہلیہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ ”نبی کریم ﷺ نے انہیں خیبر (کی پیداوار) میں سے کٹی ہوئی کھجوروں کے پچاس وسق اور بیس وسق جو مرحمت فرمائے تھے۔“
اس حدیث کی تخریج امام ابویعلیٰ نے اپنی مسند میں کی ہے جہاں انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے تذکرے اور ان کے مالی حقوق کے بیان میں اسے نقل فرمایا ہے۔