المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
مناقب أبي ذر رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان۔
حدیث نمبر: 4079
وَقَالَ أَحْمَدُ فِي الزُّهْدِ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ : سَمِعْتُ عِرَاكَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : قَالَ أَبُو ذَرٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : إِنِّي لَأَقْرَبُكُمْ مَجْلِسًا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، مَنْ خَرَجَ مِنَ الدُّنْيَا كَهَيْئَتِهِ يَوْمَ تَرَكْتُهُ فِيهَا ، وَإِنَّهُ وَاللهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلَّا وَقَدْ تَشَبَّثَ مِنْهَا بِشَيْءٍ غَيْرِي .ترجمہ
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک قیامت کے دن تم سب کی نسبت رسول اللہ ﷺ کی مجلس کا سب سے زیادہ قرب مجھے حاصل ہوگا؛ (کیونکہ میرا حال یہ ہے کہ) جو شخص دنیا سے اسی حالت میں رخصت ہوا جس حالت میں مَیں نے آپ ﷺ کو اس دنیا میں چھوڑا تھا (وہ مقرب ہوگا)، اور اللہ کی قسم! تم میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں ہے جو دنیا کی کسی نہ کسی شے کے ساتھ چمٹ نہ گیا ہو یا اس میں ملوث نہ ہوا ہو سوائے میرے“۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اسے کتاب الزہد میں روایت کیا ہے۔