المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
فَضْلِ عقيل بن أبي طالب رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4054
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، هُوَ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَقِيلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : يَا أَبَا يَزِيدَ ، إِنِّي لَأُحِبُّكَ حُبَّيْنِ : حُبُّ الْقَرَابَةِ ، وَحُبٌّ لِحُبِّ أَبِي طَالِبٍ إِيَّاكَ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ .ترجمہ
محمد بن عقیل سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا عقیل بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے مخاطب ہو کر ارشاد فرمایا: ”اے ابویزید! یقیناً میں تم سے دوہری محبت رکھتا ہوں: ایک تو ہماری قرابت داری اور رشتہ داری کی وجہ سے ہے، اور دوسری اس بنا پر کہ تمہارے والد ابوطالب تم سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔“
یہ سند ضعیف ہے۔