المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
فَضْلِ عمرو بن العاص رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4049
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا جِسْرِ بْنِ فَرْقَدٍ ، ثَنَا سَلِيطُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَسَارٍ الْأَنْصَارِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : بَايَعَ جَدُّ أَبِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .ترجمہ
سیدنا سلیط بن عبد اللہ بن یسار انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ ”میرے والد کے دادا نے اللہ کے رسول ﷺ کے دستِ مبارک پر بیعت کی تھی۔“
اسے امام ابوداؤد طیالسی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں موجود راوی جسر بن فرقد کی وجہ سے ضعف پایا جاتا ہے۔