المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
ذِكْرِ خالد بن الوليد رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کا بیان۔
حدیث نمبر: 4010
وَبِهِ قَالَ خَالِدٌ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : مَا لَيْلَةٌ يُهْدَى إِلَى بَيْتِي فِيهَا عَرُوسٌ أَنَا لَهَا مُحِبٌّ ، أَوْ أُبَشَّرَ فِيهَا بِغُلَامٍ ، بِأَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ لَيْلَةٍ شَدِيدَةِ الْجَلِيدِ فِي سَرِيَّةٍ مِنَ الْمُجَاهِدِينَ أُصَبِّحُ بِهَا الْعَدُوَّ .ترجمہ
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مجھے وہ رات جس میں میری کوئی محبوب دلہن بیاہ کر میرے گھر لائی جائے، یا جس میں مجھے بیٹے کی ولادت کی خوشخبری دی جائے، اس رات کے مقابلے میں زیادہ پسندیدہ نہیں ہے جو مجاہدین کے ایک لشکر کے ساتھ کڑاکے کی سردی اور سخت پالا پڑنے والی رات میں گزرے کہ میں اس کی صبح دشمن پر حملہ آور ہوں۔“
اس اثر کو امام ابن ابی شیبہ نے المصنف (رقم: 19446) میں اور امام ابن مبارک نے الجہاد (رقم: 101) میں روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔