المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الصُّفُوفِ باب: نماز کی صفوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 397
[ وَقَالَ] مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي عَمَّارٌ الدُّهْنِيُّ ، عَنْ حُجَيْرَةَ بِنْتِ حُصَيْنٍ ، قَالَتْ : ( أَمَّتْنَا أُمُّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا فِي الْعَصْرِ ، فَقَامَتْ بَيْنَنَا ) .ترجمہ
سیدہ حجیرہ بنت حصین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، تو وہ (بجائے مرد امام کی طرح مصلے پر آگے کھڑے ہونے کے) ہمارے درمیان (یعنی پہلی صف کے وسط میں) کھڑی ہوئیں۔“
اس روایت کی سند حسن ہے، اسے امام مسدد نے اپنی مسند میں اور امام ابن ابی شیبہ نے اپنے المصنف میں روایت کیا ہے؛ یہ اثر اس فقہی مسئلے کی دلیل ہے کہ جب کوئی خاتون عورتوں کی جماعت کرائے تو وہ صف سے آگے بڑھ کر کھڑی ہونے کے بجائے مقتدی عورتوں کے درمیان میں کھڑی ہو گی۔