المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ فضائل فاطمة صَلَّى اللَّهُ وَسَلَّمَ عَلَى أبيها وعليها رضي اللَّهُ عنها وَفَضْلِ ابنيها رضي اللَّهُ عنهما باب: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور ان کے دونوں بیٹوں رضی اللہ عنہما کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3959
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ فَاطِمَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - حَصَّنَتْ فَرْجَهَا فَحَرَّمَ اللهُ تَعَالَى ذُرِّيَّتَهَا عَلَى النَّارِ .
قَالَ الْبَزَّارُ : لَا نَعْلَمُ رَوَاهُ هَكَذَا إِلَّا عَمْرٌو ، وَهُوَ كُوفِيٌّ ضَعِيفٌ ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ مُرْسَلًا .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک فاطمہ رضی اللہ عنہا نے اپنی عصمت و پاکدامنی کی ایسی مکمل حفاظت کی «حَصَّنَتْ فَرْجَهَا» کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی ذریت (اولاد) پر جہنم کی آگ کو حرام قرار دے دیا ہے۔“
امام بزار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں علم نہیں کہ اس روایت کو ان الفاظ کے ساتھ عمرو بن غیاث کے علاوہ کسی اور نے بیان کیا ہو، اور وہ کوفہ کے رہنے والے ایک ضعیف راوی ہیں، نیز یہ روایت عاصم سے، انہوں نے زر بن حبیش سے مرسل طور پر بھی مروی ہے۔