المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ فضائل علي رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3925
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ ، ثَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ حَنَشِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ عُلَيْمٍ الْكِنْدِيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَوَّلُكُمْ وَارِدًا عَلَيَّ الْحَوْضَ أَوَّلُكُمْ إِسْلَامًا : عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ .ترجمہ
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے حوضِ کوثر پر میرے پاس سب سے پہلے وہی پہنچے گا جو تم میں سب سے پہلے اسلام لایا، اور وہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ہیں۔“
اس روایت کو امام حارث نے اپنی مسند میں نقل کیا ہے، تاہم اس کی سند میں یحییٰ بن ہاشم غسانی نامی راوی ہے جو ائمہ حدیث کے نزدیک سخت مجروح، کذاب اور وضاع (حدیثیں گھڑنے والا) ہے، اس لیے یہ روایت موضوع (من گھڑت) کے درجے میں ہے۔