❮
❯
حدیث نمبر: 3921
حَدَّثَنَا حَبِيبٌ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ يَزِيدَ الْحِمَّانِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ : وَاللهِ إِنَّهُ لَعَهْدُ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ : إِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ سَتَغْدِرُ بِي
ترجمہ

سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے منبر پر بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”اللہ کی قسم! بلاشبہ یہ نبیِ امی ﷺ کا مجھ سے کیا ہوا عہد ہے کہ: یقیناً یہ امت میرے ساتھ عنقریب غداری و بے وفائی کرے گی۔“
اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ (535) اور امام بزار (791) نے روایت کیا ہے، اس کی سند میں موجود راوی یزید حِمّانی اور ان کے بیٹے ثعلبہ کی توثیق میں محدثین کا اختلاف ہے، تاہم امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب المناقب / حدیث: 3921
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :إسناده ضعيف »
«أخرجه المستدرك للحاكم برقم: 4701، وأخرجه مسند البزار برقم: 871، وأخرجه المطالب العالية لابن حجر برقم: 3919»