المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ فضائل علي رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3919
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ هُوَ أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ ، أَخْبَرَنِي حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ ثَعْلَبَةَ بْنَ يَزِيدَ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ : وَاللهِ إِنَّهُ لَعَهْدُ النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ : سَيَغْدِرُونَكَ مِنْ بَعْدِي .ترجمہ
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! بلاشبہ یہ نبیِ امی ﷺ کا (مجھ سے) کیا ہوا عہد ہے کہ: ”عنقریب میرے بعد لوگ تمہارے ساتھ بے وفائی اور غداری کریں گے۔“”
اس حدیث کو امام احمد نے المسند میں روایت کیا ہے، محدثین کے نزدیک اس کی سند میں موجود بعض راویوں کی وجہ سے کلام ہے، تاہم کثرتِ طرق اور شواہد کی بنا پر اسے بعض ائمہ نے حسن کے درجے میں قبول کیا ہے۔