المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
مناقب عثمان رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب۔
حدیث نمبر: 3907
وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا الزُّبَيْرُ ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ ، قَالَ : إِنْ كَانَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لَيَصُومُ النَّهَارَ وَيَقُومُ اللَّيْلَ ، إِلَّا هَجْعَةً مِنْ أَوَّلِهِ .ترجمہ
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے متعلق ایک راوی سے روایت ہے کہ ”سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ (کثرتِ عبادت کا یہ نمونہ پیش فرماتے تھے کہ) وہ پابندی سے دن کو روزہ رکھتے تھے اور پوری رات اللہ کے حضور قیام و نماز میں مصروف رہتے تھے، سوائے رات کے ابتدائی حصے میں تھوڑی دیر آرام کرنے کے۔“
اسے امام احمد بن منیع رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔