المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ السِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ باب: ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 389
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْأَعْوَرِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَوْلَا أَنْ تُضَيِّعُوا لَأَمَرْتُكُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر مجھے اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ تم (پابندی نہ کر سکنے کی وجہ سے اس عمل کو) ضائع کر دو گے، تو میں تمہیں ہر نماز کے وقت مسواک کرنے کا (وجوبی) حکم دیتا۔“
اس حدیث کی سند میں مسلم بن کیسان الاعور ضعیف راوی ہے، تاہم مسواک کی اہمیت کے حوالے سے یہ مضمون دیگر صحیح احادیث میں ”لولا أن أشق على أمتي“ (اگر مجھے اپنی امت پر مشقت کا خوف نہ ہوتا) کے الفاظ کے ساتھ ثابت ہے۔