المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ فضائل عمر بن الخطاب رضي اللَّهُ عَنْهُ باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
حدیث نمبر: 3887
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ الْحَسَنِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - ، قَالَ : إِنْ كَانَ أَحَدٌ لَا يَعْرِفُ الْكَذِبَ ، فَعُمَرُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - .ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اگر کوئی ایسا شخص ہو سکتا تھا جو جھوٹ سے بالکل ناواقف ہو (یعنی جس کی زندگی اور سیرت میں جھوٹ کا نام و نشان تک نہ پایا جاتا ہو)، تو وہ یقیناً سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے۔“
اس کی سند جید ہے اور اسے امام مسدد بن مسرہد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔