❮
❯
حدیث نمبر: 3869
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ ، يَذْكُرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ ، قَالَ : إِنَّ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - ذَكَرَتْ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - كَانَ يَخْضِبُ بِالْحِنَّاءِ .
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے تذکرہ فرمایا کہ ”سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ مہندی کا خضاب استعمال کیا کرتے تھے۔“
اس کی سند میں عبد اللہ بن لہیعہ راوی ہیں جو کہ جمہور محدثین کے نزدیک اپنے حافظے کی بنا پر ضعیف شمار کیے جاتے ہیں، تاہم سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مہندی اور کتم سے خضاب کرنا دیگر مستند روایات سے پایہ ثبوت کو پہنچتا ہے، اسے امام احمد نے مسند میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب المناقب / حدیث: 3869
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :إسناده ضعيف »
«أخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20177»