المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ صفته صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ باب: نبی کریم ﷺ کے اوصاف کا بیان۔
حدیث نمبر: 3845
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا - ، قَالَتْ : مَا رَأَيْتُ بَطْنَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا ذَكَرْتُ الْقَرَاطِيسَ الْمَثْنِيَّةَ بَعْضُهَا عَلَى بَعْضٍ .ترجمہ
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے جب بھی رسول اللہ ﷺ کے بطنِ مبارک (پیٹ) کو دیکھا تو مجھے ایک دوسرے پر تہہ در تہہ لپیٹے ہوئے کاغذات یاد آ گئے (یعنی آپ ﷺ کے شکمِ اطہر پر موجود سلوٹیں حسن و جمال میں ایک دوسرے پر رکھی ہوئی کاغذ کی تہوں کی مانند معلوم ہوتی تھیں)۔“
اس حدیث کو امام طیالسی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔