المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب المناقب— مناقب و فضائل کا بیان۔
بَابُ علامات النبوة باب: نبوت کی علامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3797
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمُهَيْمِنِ هُوَ ابْنُ عَبَّاسِ بْنِ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ أَنْ يُبْنَى الْمَسْجِدُ يُصَلِّي إِلَى خَشَبَةٍ ، فَلَمَّا بُنِيَ الْمَسْجِدُ بُنِيَ لَهُ مِحْرَابٌ ، فَتَقَدَّمَ إِلَيْهِ ، فَحَنَّتْ تِلْكَ الْخَشَبَةُ حَنِينَ الْبَعِيرِ ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ عَلَيْهَا ، فَسَكَنَتْ .ترجمہ
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ مسجد کی (باقاعدہ) تعمیر سے قبل لکڑی کے ایک ستون کی جانب رخ کر کے نماز ادا فرمایا کرتے تھے، پھر جب مسجد کی تعمیر مکمل ہوئی اور آپ ﷺ کے لیے محراب تیار کر دی گئی تو آپ ﷺ (نماز کے لیے) اس کی طرف تشریف لے گئے، جس پر اس لکڑی کے ستون نے (ہجر و فراق کے باعث) اونٹ کی طرح بلک بلک کر رونا شروع کر دیا، پس رسول اللہ ﷺ نے اپنا دستِ مبارک اس پر رکھا تو وہ پرسکون ہو گیا ۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اس کے شواہد کتبِ صحاح میں موجود ہیں۔