المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ الْمُرْسَلَاتِ باب: سورۃ المرسلات۔
حدیث نمبر: 3773
قَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَرْعَرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ : فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا الرِّيَاحُ ، ذَكَرَهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ .ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿فَالْعَاصِفَاتِ عَصْفًا﴾ [سورة المرسلات: 2] کے متعلق مروی ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد تند و تیز چلنے والی ہوائیں ہیں“، اور آپ نے اس کا تذکرہ ایک طویل حدیث میں فرمایا ہے۔
امام اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ہمیں نضر بن شمیل نے خبر دی، ان سے حماد بن سلمہ نے اور انہوں نے سماک بن حرب کے واسطے سے خالد بن عرعرہ سے، اور انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اسے روایت کیا ہے۔