المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْقَوْلِ عِنْدَ دُخُولِ الْمَسْجِدِ وَالْخُرُوجِ مِنْهُ باب: مسجد میں داخل ہونے اور اس سے باہر نکلنے کے وقت کہی جانے والی دعاؤں کا بیان۔
حدیث نمبر: 375
قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو صَخْرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ : ( إِنِّي لَأَقُولُ إِذَا دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ : السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ ) .
مَوْقُوفٌ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، لَكِنَّهُ مُنْقَطِعٌ .ترجمہ
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”بلاشبہ جب میں مسجد میں داخل ہوتا ہوں تو (نبی کریم ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں ہدیۂ سلام پیش کرتے ہوئے) یہ کہتا ہوں: «السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ» ”اے اللہ کے رسول! آپ پر سلامتی ہو“۔“
یہ روایت موقوف ہے اور اس کے تمام راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں، البتہ یہ سنداً منقطع ہے۔