المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ الْوَاقِعَةِ باب: سورہ واقعہ۔
حدیث نمبر: 3743
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، ثَنَا نُوحٌ ، عَنْ أَخِيهِ خَالِدِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ قَالَ : الْمَوْزُ .ترجمہ
امام قتادہ رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے ارشادِ گرامی ﴿وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ﴾ [سورة الواقعة: 29] کی تفسیر کے متعلق مروی ہے، انہوں نے فرمایا: ”اس سے مراد کیلے کا درخت ہے۔“
اس اثر کی سند حسن ہے، اسے امام ابن جریر طبری نے بھی اپنی تفسیر میں نقل کیا ہے اور اہل لغت و مفسرین کے نزدیک 'طلح' سے مراد ایسا درخت ہے جس کا پھل تہہ بہ تہہ لگا ہو، یعنی کیلا۔