المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ الزُّخْرُفِ باب: سورہ زخرف۔
حدیث نمبر: 3710
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، ثَنَا سُفْيَانُ ، وَشُعْبَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - : وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ - قَالَ : نُزُولُ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِلسَّاعَةِ﴾ [سورة الزخرف: 61] کے متعلق مروی ہے، انہوں نے اس کی تفسیر میں فرمایا: ”اس سے مراد حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ الصلاۃ والسلام کا (قربِ قیامت میں آسمان سے زمین پر) نزول ہے۔“
اس روایت کو امام مسدد نے اپنی مسند میں نقل کیا ہے اور عاصم بن ابی النجود کے طریق سے اس کی سند جید اور مستند ہے۔