حدیث نمبر: 3695
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِمْرَانَ ، ثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، ثَنَا الْكَلْبِيُّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي قَوْلِهِ جَلَّ جَلَالُهُ : رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ - قَالَ : الرُّخَاءُ : الْمُطِيعَةُ . وَأَمَّا حَيْثُ أَصَابَ قَالَ : حَيْثُ أَرَادَ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿رُخَاءً حَيْثُ أَصَابَ﴾ [سورة ص: 36] کی تفسیر کے متعلق روایت ہے، انہوں نے کہا: ”لفظ «الرُّخَاءُ» سے مراد وہ ہوا ہے جو مکمل طور پر تابع اور فرمانبردار ہو، اور جہاں تک فرمانِ الٰہی «حَيْثُ أَصَابَ» کا تعلق ہے تو اس کا مفہوم یہ ہے کہ: جہاں اس (سیدنا سلیمان علیہ السلام) کا ارادہ اور منشا ہوتا تھا۔“
اس اثر کو امام ابویعلیٰ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن سائب کلبی اگرچہ ضعیف ہے لیکن تفسیری ابواب میں ایسے آثار مستعمل ہیں۔