المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ طه باب: سورہ ﴿طہٰ﴾۔
حدیث نمبر: 3661
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ شَاذَانُ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى : طه - أَيْ : طَا يَا رَجُلُ ، وَهِيَ بِالنَّبَطِيَّةِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے فرمان ﴿طه﴾ [سورة طه: 1] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے اس کی تفسیر میں فرمایا: "اس سے مراد «يَا رَجُلُ» "اے مرد!" ہے اور یہ کلمہ نبطی زبان کا ہے"۔
اسے امام حارث نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں شریک بن عبداللہ القاضی حافظے کی کمزوری کی وجہ سے محلِ نظر ہیں، تاہم دیگر شواہد کی بنیاد پر اس مفہوم کی تائید ہوتی ہے۔