المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ صَوْنِ الْمَسَاجِدِ باب: مساجد کی حفاظت اور ان کے آداب و تقدس کو برقرار رکھنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 365
قَالَ : وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، ثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ : سَمِعْتُ جَابِرًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، وَسُئِلَ عَنِ الثُّومِ ، فَقَالَ : ( مَا كَانَ بِأَرْضِنَا يَوْمَئِذٍ ثُومٌ ، وَإِنَّمَا الَّذِي نُهِيَ عَنْهُ : الْبَصَلُ ، وَالْكُرَّاثُ ) .ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے لہسن (کے استعمال) کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”ان دنوں ہماری سرزمین (مدینہ منورہ) میں لہسن نہیں پایا جاتا تھا، اور درحقیقت (اس وقت) جن اشیاء کے کھانے سے منع کیا گیا تھا وہ پیاز اور گندنا (پیاز اور لہسن کے مشابہ ایک بدبودار سبزی) تھی۔“
تخریج: صحیح مسلم (564)، سنن النسائی (708)۔