❮
❯
حدیث نمبر: 3584
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أُمِّ عَمْرٍو بِنْتِ عِيسَى قَالَتْ : حَدَّثَنِي عَمِّي رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَنْزِلِهِ ، فَأُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْمَائِدَةِ ، فَعَرَفْنَا أَنَّهُ نَزَلَ عَلَيْهِ ، فَانْدَقَّتْ كَتِفُ رَاحِلَتِهِ الْعَضْبَاءِ مِنْ ثِقَلِ السُّورَةِ .
ترجمہ

سیدہ ام عمرو بنت عیسیٰ اپنے چچا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ وہ نبی کریم ﷺ کے ہمراہ آپ ﷺ کے گھر میں موجود تھے کہ آپ ﷺ پر سورہ مائدہ نازل ہوئی، ہم (آثار و کیفیات دیکھ کر) پہچان گئے کہ آپ ﷺ پر وحی نازل ہو رہی ہے، چناچہ اس سورت کے ثقل اور غیر معمولی بوجھ کی وجہ سے آپ ﷺ کی ”عضباء“ نامی اونٹنی کا شانہ (کندھا) ٹوٹ گیا۔
اس روایت کو امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے اپنی مصنف میں نقل کیا ہے، اس کی سند میں ام عمرو بنت عیسیٰ نامی راویہ موجود ہیں جو کہ مستور الحال ہیں، البتہ وحی کے بوجھ کا تذکرہ دیگر صحیح اور مستند احادیث میں بھی ملتا ہے۔

حوالہ حدیث المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية / كتاب التفسير / حدیث: 3584
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ :هذا إسناد ضعيف فيه من لم أعرفه. »
«انفرد به المصنف من هذا الطريق»