المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب التفسير— تفسیرِ قرآن کا بیان۔
سُورَةُ الْبَقَرَةِ باب: سورہ البقرہ۔
حدیث نمبر: 3547
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ : إِنَّ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : بَيْنَمَا أَنَا أُصَلِّي قَائِمًا لَيْلَةً ، وَقَدْ قَرَأْتُ الْبَقَرَةَ فَذَكَرَ نَحْوَهُ .ترجمہ
عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ”ایک مرتبہ رات کے وقت جب میں کھڑے ہو کر نماز ادا کر رہا تھا اور میں نے ﴿سورة البقرة﴾ کی تلاوت کی تھی“، پھر راوی نے اسی طرح کا (فرشتوں کے نزول کا) واقعہ ذکر کیا۔
اس حدیث کی سند صحیح ہے، اسے امام دارمی نے روایت کیا ہے۔