المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب فضائل القرآن— قرآن مجید کے فضائل کا بیان۔
بَابٌ فِي كم يُقْرَأُ القرآن باب: قرآن مجید کتنے دنوں میں (مکمل) پڑھا جائے، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 3509
قَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا هِشَامٌ ، حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ : " إِنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ لَا يَقْرَأُ الْقُرْآنَ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثٍ . "ترجمہ
ابوالعالیہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ تین دن سے کم مدت میں قرآنِ کریم کی تلاوت نہیں فرمایا کرتے تھے۔“
اس اثر کی سند جید ہے اور اسے امام مسدد بن مسرہد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔