المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کا بیان۔
بَابُ الاستعاذة باب: استعاذہ (یعنی اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 3423
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ ، وَفَهْدٌ ، قَالَا : ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا لَيْثٌ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الشِّرْكُ فِيكُمْ أَخْفَى مِنْ دَبِيبِ النَّمْلِ ... الْحَدِيثَ .ترجمہ
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں خود نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھا اور مجھے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بھی رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے اندر شرک (کی آمیزش) چیونٹی کے رینگنے کی آہٹ سے بھی زیادہ مخفی اور پوشیدہ ہے۔“
تخریج و تحکیم: اس حدیث کو امام بخاری نے الادب المفرد (716) میں روایت کیا ہے اور علامہ البانی نے اسے صحیح لغیرہ قرار دیا ہے۔