المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کا بیان۔
بَابُ عظمة ذِكْرِ اللَّهُ تَعَالَى باب: اللہ تعالیٰ کے ذکر کی عظمت و جلالت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3412
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا ضَرَبَ أَحَدُكُمْ خَادِمَهُ فَذَكَرَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فَارْفَعُوا أَيْدِيَكُمْ .ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے خادم کو مار رہا ہو اور وہ (خادم) اللہ عزوجل کا ذکر کرے تو تم اپنے ہاتھ اٹھا لیا کرو (یعنی اسے مارنے سے باز آ جایا کرو)۔“
امام ابوبکر ابن ابی شیبہ رحمہ اللہ نے اس حدیث کو اپنی المصنف میں روایت کیا ہے۔