المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَا يُصَلَّى عَلَيْهِ وَفِيهِ باب: جن چیزوں پر اور جن میں نماز پڑھی جائے، ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 337
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، قَالَ : ( رَأَيْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا يُصَلِّي عَلَى لَوْحٍ ) .ترجمہ
سماک بن حرب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ لکڑی کے ایک تختے پر نماز ادا فرما رہے تھے۔“
یہ اثر امام ابن ابی شیبہ نے المصنف میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن جابر الحنفی ضعیف راوی ہے، تاہم دیگر صحیح آثار کی روشنی میں زمین سے اگنے والی پاک اشیاء مثلاً لکڑی یا چٹائی وغیرہ پر نماز کی ادائیگی شرعاً جائز ہے۔