المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأذكار والدعوات— اذکار اور دعاؤں کا بیان۔
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا دعا للقوم باب: لوگوں کے لیے دعا کرتے وقت کہے جانے والے کلمات کا بیان۔
قَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اجْتَهَدَ لِأَحَدٍ فِي الدُّعَاءِ ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " جَعَلَ اللهُ عَلَيْكُمْ صَلَاةَ قَوْمٍ أَبْرَارٍ ، لَيْسُوا بِآثِمَةٍ وَلَا فُجَّارٍ ، يَقُومُونَ اللَّيْلَ وَيَصُومُونَ النَّهَارَ " .
3354 \ 2 - وَقَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : كَانَ أَحَدُهُمْ إِذَا اجْتَهَدَ لِأَخِيهِ فِي الدُّعَاءِ قَالَ : فَذَكَرَهُ .سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب کسی کے لیے دعا کرنے میں خوب مبالغہ اور کوشش فرماتے تو یوں دعا دیتے: «جَعَلَ اللهُ عَلَيْكُمْ صَلَاةَ قَوْمٍ أَبْرَارٍ ، لَيْسُوا بِآثِمَةٍ وَلَا فُجَّارٍ ، يَقُومُونَ اللَّيْلَ وَيَصُومُونَ النَّهَارَ» ”اللہ تعالیٰ تمہارے حق میں ایسے نیک بخت لوگوں کی دعائیں مقدر فرمائے جو نہ تو گناہ گار ہیں اور نہ ہی بدکار، وہ راتوں کو (عبادت کے لیے) قیام کرتے ہیں اور دنوں کو روزے رکھتے ہیں۔“
امام احمد بن منیع کی روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے جب کوئی اپنے کسی (مسلمان) بھائی کے لیے دعا میں مبالغہ اور خوب کوشش کرنا چاہتا تو یہی مذکورہ بالا کلمات کہتا تھا۔