المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ مَا يُصَلَّى عَلَيْهِ وَفِيهِ باب: جن چیزوں پر اور جن میں نماز پڑھی جائے، ان کا بیان۔
حدیث نمبر: 335
[ وَقَالَ أَبُو يَعْلَى ] : حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثَنَا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : ( رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْجُدُ عَلَى ثَوْبِهِ ) .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اپنے کپڑے پر سجدہ فرما رہے تھے۔“
امام ابو یعلیٰ نے اسے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں سلام بن سلیم اور زید العمی کی موجودگی کی وجہ سے یہ ضعیف ہے۔