المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الزهد والرقائق— زہد اور دلوں کو نرم کرنے والی نصیحتوں کا بیان۔
بَابُ الْأَمْرِ بالمعروف باب: نیکی کا حکم دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3292
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، أُرَاهُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ عَمِيلَةَ قَالَ : قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : إِنَّهَا سَتَكُونُ هَنَاتٌ وَهَنَاتٌ ، بِحَسْبِ امْرِئٍ إِذَا رَأَى أَمْرًا لَا يَسْتَطِيعُ لَهُ تَغْيِيرًا أَنْ يُعْلَمَ لَدَيْهِ أَنَّ قَلْبَهُ لَهُ كَارِهٌ .
( 128 ) وَحَدِيثُ مُخَوَّلٍ الْبَهْزِيِّ سَبَقَ فِي أَوَّلِ الْإِيمَانِ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”عنقریب فتنے، فسادات اور پے در پے شر انگیزیاں رونما ہوں گی، تو ایک شخص کے لیے یہ بات ہی کافی ہے کہ جب وہ کوئی ایسی ناپسندیدہ بات دیکھے جسے بدلنے کی وہ استطاعت نہ رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ کے علم میں یہ بات ہو کہ اس کا دل اس معاملے کو ناپسند کرنے والا ہے۔“
اور مخول بہزی کی حدیث کتاب الایمان کے آغاز میں پہلے گزر چکی ہے۔