المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الرقائق— دلوں کو نرم کرنے والی نصیحتوں کا بیان۔
بَابُ التوبة والاستغفار باب: توبہ اور اللہ تعالیٰ سے بخشش و مغفرت طلب کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3254
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا هُرَيْمُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِيهِ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنِّي أَتُوبُ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً .
3254 \ 2 - حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ قَالَ : سَمِعْتُ مُعْتَمِرًا ، بِهِ .
3254 \ 3 - وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَكَّارٍ ، ثَنَا أَبُو بَحْرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، مِثْلَهُ ، لَكِنْ قَالَ : " مِائَةَ مَرَّةٍ " .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں دن میں ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے توبہ کرتا ہوں۔“
امام ابو یعلیٰ کی روایت کردہ اس حدیث کو ابو الاشعث نے بھی معتمر سے انہی کے طریق سے بیان کیا ہے، نیز امام بزار نے بھی اسے اپنی سند سے روایت کیا ہے لیکن اس میں ستر کے بجائے ”سو مرتبہ“ کے الفاظ نقل کیے گئے ہیں۔