المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الرقائق— دلوں کو نرم کرنے والی نصیحتوں کا بیان۔
بَابُ فَضْلِ هجر الفواحش باب: بے حیائیوں اور فحش کاموں کو ترک کرنے اور ان سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 3248
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْبِقَ الدَّائِبَ الْمُجْتَهِدَ فَلْيَكُفَّ عَنِ الذُّنُوبِ " .ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات خوش کرے کہ وہ (نیکیوں میں) ہمہ وقت مشغول رہنے والے جفاکش شخص سے بھی سبقت لے جائے، تو اسے چاہیے کہ وہ گناہوں سے رکا رہے۔“
مسند ابی یعلی: 4376، علامہ ہیثمی نے مجمع الزوائد میں اسے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں یوسف بن میمون نامی راوی ضعیف ہے۔