المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الرقائق— دلوں کو نرم کرنے والی نصیحتوں کا بیان۔
بَابُ الصمت باب: خاموشی کا بیان۔
حدیث نمبر: 3233
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، ثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَسْلَمَ فَلْيَلْزَمِ الصَّمْتَ " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو یہ بات خوشی دے کہ وہ (فتنوں اور گناہوں سے) سلامت رہے، تو اسے چاہیے کہ وہ خاموشی کو اپنے اوپر لازم کر لے۔“
اس حدیث کی سند میں عثمان بن عبد الرحمن نامی راوی کے ضعیف ہونے کی وجہ سے یہ روایت سنداً کمزور ہے، تاہم خاموشی اختیار کرنے اور اس کے ذریعے نجات پانے کا مفہوم دیگر صحیح احادیث سے ثابت ہے۔