المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ سَتْرِ الْعَوْرَةِ باب: سترِ عورت کا بیان۔
حدیث نمبر: 319
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَنَا أَبُو الرِّجَالِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا ، قَالَتْ : قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا : ( لَا تُصَلِّي الْمَرْأَةُ فِي أَقَلَّ مِنْ ثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ لِمَنْ قَدَرَ ) .ترجمہ
سیدہ عمرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”جو عورت (تین لباس زیب تن کرنے کی) قدرت اور استطاعت رکھتی ہو، وہ تین سے کم کپڑوں میں ہرگز نماز ادا نہ کرے۔“
اسے امام مسدد بن مسرہد نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن اسحاق موجود ہیں جنہوں نے سماع کی تصریح نہیں کی، تاہم دیگر شواہد کی بنا پر اس کے معنی و مفہوم کو قبول کیا گیا ہے اور یہ فقہی اعتبار سے نماز میں خواتین کے لیے مکمل ستر پوشی اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر دلالت کرتا ہے۔