المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب العلم— علم کے فضائل اور آداب کا بیان۔
بَابُ التَّرْغِيبِ فِي طَلَبِ العلم والحث عَلَيْهِ باب: طلبِ علم کی رغبت دلانے اور اس کے حصول پر ابھارنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 3086
وَقَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ : حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَا عُبِدَ اللهُ تَعَالَى بِشَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ فِقْهٍ فِي دِينٍ .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی عبادت و بندگی کسی ایسی چیز کے ساتھ نہیں کی گئی جو دین میں تفقہ (گہری فہم و بصیرت) حاصل کرنے سے زیادہ افضل و برتر ہو“۔
اس حدیث کو ابن ابی عمر نے یوسف بن خالد، مسلمہ القعنبی اور نافع کے واسطے سے روایت کیا ہے۔