المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الإيمان والتوحيد— ایمان اور توحید کے مسائل کا بیان۔
بَابُ عظمة اللَّهُ وصفاته باب: اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کی صفات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3012
أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ غَيْرَ وَاحِدٍ ، مِنَ الْمُفَسِّرِينَ يَقُولُ : الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى ارْتَفَعَ .ترجمہ
بشر بن عمر الزہرانی سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے ایک سے زائد جلیل القدر مفسرین کو اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد ﴿الرَّحْمَنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوَى﴾ [سورة طه: 5] کی تفسیر کے متعلق یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”ارْتَفَعَ“ یعنی وہ (اللہ عزوجل اپنی عظمت و جلالت کے شایانِ شان عرش پر) بلند ہوا۔
اسے امام بخاری نے 'خلق افعال العباد' (رقم: 11) میں روایت کیا ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔