المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل کا بیان۔
بَابُ الْأَوْقَاتِ الَّتِي نُهِيَ عَنِ الصَّلَاةِ فِيهَا باب: ان اوقات کا بیان جن میں نماز ادا کرنے سے ممانعت کی گئی ہے۔
حدیث نمبر: 300
[وَقَالَ الْحَارِثُ] : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ الْمَقْبُرِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، عَنِ الصَّلَاةِ نِصْفَ النَّهَارِ إِلَّا يَوْمَ الْجُمُعَةِ " .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے عین نصف النہار (ٹھیک دوپہر) کے وقت نماز ادا کرنے سے منع فرمایا ہے، سوائے جمعہ کے دن کے۔“
اسے امام حارث نے اپنی مسند (بغیۃ الباحث: 314) میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں محمد بن عمر الواقدی ضعیف راوی ہے، تاہم جمعہ کے دن کے استثنا سے متعلق دیگر شواہد اور آثارِ صحابہ موجود ہیں۔